پاکستانی عوام کے دلوں میں بسے عمران خان کی گرفتاری کے دوران پولیس اور رینجر کو تین بار ناکامی کا سامنا
- 17, مارچ , 2023
پاکستان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اللہ ، آرمی اور امریکہ کے تعاون کے بغیر کوئی بھی لیڈر کوئی بازی نہیں جیت سکتا لیکن عمران خان نے ایسا کر دکھایا ہے وہ اپنے ہر بیان میں اللہ کا نام اور واسطہ دے کر عوام کا دل جیت لیتے تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ پاکستان کی عوام کی ایک بڑی تعداد عمران خان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہو گئی ہے عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ڈبل اے یعنی اللہ اور امریکہ نے تیسرے اے یعنی آرمی کو ہرا دیا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی حکمران کے سامنے فوج کو اتنی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہو حالانکہ اب بھی عمران خان کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے لیکن اب سوال یہ ہے کہ یہ کام کون کرے گا ؟ کیونکہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی تین کوششیں کی گئیں پہلی بار پاکستانی پولیس ہیلی کاپٹر لے کر عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچی تو عمران خان کے جیالوں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور پولیس کو ناکام واپس لوٹنا پڑا ۔
دوسری مرتبہ پھر لاہور پولیس اپنی پوری تیاری اور اسلحے کے ساتھ عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچی لیکن پھر ناکام ہو گئی عمران خان کے ساتھیوں نے لاہور پولیس کو صاف طور پر بتا دیا کہ عمران خان کو کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے چاہے جان ہی دینی پڑے یا جان لینی پڑے تیسری بار پاکستان فوج کے ریننجرز بھی پولیس کے ساتھ موجود تھے لیکن عمران خان کے جیالوں نے عمران خان کے گھر کو گھیر رکھا تھا پولیس اور رینجر کو گھر نظر ہی نہیں آ رہا تھا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے گھر کے قریب ہی ایک چھاؤنی بنا رکھی تھی اور وہ رینجر اور پولیس کے ساتھ مقابلے کی مکمل تیاری کرکے آئے تھے اس لیے شہباز شریف کی پولیس اور سید آصف منیر کی فوج کو منہ کی کھانی پڑی لیکن پاکستان کی تاریخ میں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جس نے بھی پاکستان کی فوج کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے اس کا وجود ہی دھرتی سے مٹا دیا گیا ہے ۔
تبصرے