فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں میں پورا فرانس سڑکوں پر نکل آیا

روس ، یوکرین جنگ کے دوران ایک اور یورپی ملک فرانس میں الگ طرح کی جنگ چھڑی ہوئی ہے پیرس کی سڑکوں پر آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں پیرس اور فرانس کے کئی دوسرے شہروں میں فرانس کے لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں فرانس حکومت نے فرانس کے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال تک مقررکر دی ہے 64 سال سے پہلے مستعفی ہونے والے افراد کو پینشن نہ دینے کا جو قانون حکومت نے پاس کیا ہے اس پر فرانس کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بغیر ووٹنگ بل پاس کرانے پر فرانس کی حکومت کے خلاف فرانسیسی لوگ بغاوت پر اتر آئے ہیں لوگوں کا کہنا ہے ۔

کہ حکومت نے اسپیشل پاور کا استعمال کرتے ہوئے بل پاس کروایا ہے بغاوت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ سارا فرانس سڑکوں پر نکل آیا ہے جگہ جگہ سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو جلایا جا رہا ہے اور مشتعل لوگ فرانس کے صدر کے استعفے کی مانگ کر رہے ہیں فرانس پولیس ان باغیوں کے ساتھ سختی سے پیش آ رہی ہے اس ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ان حالات پر قابو پانا فرانس پولیس کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+