ولادیمیر پیوٹن کا یوکرین اور پولینڈ کے درمیان ریلوے ٹریک کو اڑانے کا منصوبہ یورپی میڈیا کا دعوٰی

روس ، یوکرین جنگ میں اب تک یورپی ملکوں نے یوکرین کی مدد کے لیے جتنے بھی ہتھیار بھیجے ہیں وہ سب پولینڈ کے راستے ہی بھیجے ہیں یوکرین کی پولینڈ سے ایک بڑی سرحد ملتی ہے اور ولادیمیر پیوٹن جانتے ہیں کہ اگر اس راستے کو ہی دھماکے سے اڑا دیا جائے تو آدھی جنگ روس کے پلڑے میں آ جائے گی اور باقی کی جنگ وہ اپنی فوج اور ہتھیاروں کے بل بوتے پر بآسانی جیت سکتے ہیں اور اس کام کے لیے پیوٹن بہت بڑا منصوبہ بنا رہے ہیں یورپی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے پولینڈ سے یوکرین جانے والی ریلوے لائن کو تباہ کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اس منصوبے کے تحت انہوں نے اپنے 6 لوگوں کو پولینڈ بھیجا تھا ۔

ان جاسوسوں کو پولینڈ کی خفیہ ایجینسی اے بی ڈبلیو نے گرفتار کر لیا ہے اور یہ دعوٰی کیا ہے کہ یہ لوگ روس کی ایک خفیہ ایجینسی کے کارکن ہیں جو ان کے خفیہ پروگرام کے متعلق معلومات لینے کے لیے پولینڈ بھیجے گئے تھے تاکہ پولینڈ اور یوکرین کے درمیان اس راستے کو ہی اڑا دیا جائے جو یوکرین اور نیٹو کے درمیان اہم کڑی ہے اس جنگ میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد پولینڈ نے ہی زیادہ مدد کی ہے اس لیے پولینڈ روس کے حلق کا کانٹا بنا ہوا ہے جسے وہ جلد از جلد نکال پھینکنا چاہتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+