کم جانگ کا آئی سی بی ایم کا ٹیسٹ صرف دھمکی نہیں بلکہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے لیے خطرے کی گھنٹی

کم جانگ ان شمالی کوریا کا ایسا بادشاہ ہے جس کی ہر بات میزائل ٹیسٹ سے شروع ہو کر راکٹ لاؤنچر پر ختم ہوتی ہے جو ہر بات کے جواب میں ایک خطرناک ہتھیار بغل سے نکال لیتا ہے لیکن اب کم جانگ نے جنوبی کوریا اور ایران کی جنگی مشقوں کا جواب کسی میزائل سے نہیں دیا بلکہ اس نے کہا ہے کہ نیو کلیئر حملے کا جواب نیوکلیئر ہتھیار سے دے گا اب کم جانگ نیو کلیئر راستے پر نکل چکا ہے کم جانگ نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ 33 منٹ میں امریکہ کا نام و نشان مٹا سکتا ہے کم جانگ نے صرف دھمکی ہی نہیں دی بلکہ اس نے حوا سانگ ۔17 آئی سی بی ایم میزائل کو پیانگ یانگ ایئر پورٹ سے لانچ کرتے بھی دکھا دیا ۔

اس لمبی دوری والی میزائل کی نمائش امریکہ اور جنوبی کوریا کے لیے کھلی دھمکی ہے کم جانگ اس سے پہلے ہی اپنی فوج کو جنوبی کوریا کےساتھ جنگ کی تیاری کا فرمان سنا چکے ہیں اور اب آئی سی بی ایم کا ٹیسٹ امریکہ اور جاپان کے لیے ایسی دھمکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم جانگ بوکھلایا ہوا ہے جنوبی کوریا اور امریکہ کے اکساوے سے وہ سخت غصے میں ہے اور یہ بات امریکہ اور جنوبی کوریا بخوبی جانتے ہیں کہ کم جانگ صرف دھمکی نہیں دیتا بلکہ جو کہتا ہے وہ کر کے دکھاتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+