لاہور قلندرز کی لگاتار دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں انعامات کی بارش

قلندرز سٹی

نیوزٹوڈے: لگاتار دوسری بار پی ایس ایل کا میچ جیتنے کی خوشی میں لاہور کی انتظامیہ نے پوری ٹیم کو انعامات سے مالا مال کر دیا۔ کچھ روز پہلے، پی ایس ایل کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ۱یک رن سے ٹیم کو شکست دے دی تھی۔ سب سے اہم کردار، ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ادا کیا۔ انہوں نے، بولنگ میں چار کھلاڑیوں کو شکست دی اور پھر، بیٹنگ میں 44 بہت کم گیندوں میں شاندار رنز بنائے۔ شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی کے ٹائٹل سے بھی نوازے گئے۔

جیتنے کی خوشی میں پوری ٹیم کو ایک کنال کے پلاٹ اور بہترین کپتانی کی پرفامنس کے باعث قلندرز سٹی میں بنگلے کا اعلان بھی کیا گیا۔انتظامیہ کے لوگوں کے لیے بھی قلندرز سٹی میں پلاٹس کا اعلان کیا جس پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+