شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے قطر میں لیجنڈز لیگ کی ٹرافی جیت لی
- 21, مارچ , 2023

نیوزٹوڈے: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے قطر میں ورلڈ جائنٹس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر لیجنڈز لیگ کا فائنل جیت لیا۔ ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں بوم بوم آفریدی کی ایشیا لائنز نے 148 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے تلکارتنے دلشان اور اپل تھرنگا نے بالترتیب 58 اور 57 رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور مصباح الحق نے نو نو رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہد آفریدی نے افغان عوام کو ٹرافی تحفے میں دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی اصغر افغان اور افغانستان کے عوام کے لیے ہے۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے