فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 204800 روپے کا ہو گیا

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے: سونے کی قیمت میں اب 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1000 روپے کمی سے 2 لاکھ 4 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ تنظیم کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1982 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+