عمران خان کی پی ٹی آئ کے کارکنوں پر انتقامی کاروائیاں کرنے والے افسران کو دھمکی
- 24, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان کے خلاف خوب زہر اگلا ہے انہوں نے عمران خان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوۓ ان کی خوب کردار کشی کی ہے پاکستان حکومت اور پنجاب پولیس کی عمران خان کی جماعت کے خلاف بڑھتی ہوئی انتقامی کاروائیوں پر عمران خان بھڑک اٹھے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی مقبولیت کے خوف سے یا انتقام کی آگ میں جلتے ہوۓ پاکستان حکومت پی ٹی آئی کے خلاف ظلم کی تمام حدیں پار کر چکی ہے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔
اور اب سوشل میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین اظہر مشوانی کی گرفتاری پر عمران خان نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا اظہر مشوانی کو رہا کیا جاۓانہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوۓ قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب پولیس کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افسران کی تصاویر اور ان کے کالے کرتوتوں کی فہرست انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کو بھجوا رہے ہیں جو کہ عہدے اور قانون کی آڑ میں ذمہ داران کارکنوں کو اغوا کر رہے ہیں اور ان پر دوران حراست تشدد کی کاروائیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔
تبصرے