پاکستان حکومتی قہر کے ساتھ ساتھ خدائی قہر سے دوچار
- 24, مارچ , 2023
پاکستان میں گندم کی کٹائی کے موسم میں مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ان بے وقت کی بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل میں کمی کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں کیونکہ ان بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم کی فصل کافی متاثر ہو رہی ہے صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں لگاتار بارش اور ژالہ باری سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے چاغی میں طوفانی ہوائیں اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گندم کی فصلیں بہت متاثر ہو رہی ہیں اور طوفانی ہواؤں کے باعث پھل گرنے سے کسانوں کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے جنوبی پنجاب کے کئی علااقوں میں بارش سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے آج سے کراچی میں بھی بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے ۔
بلوچستان کے کئی علاقوں میں مٹی کا شدید طوفان آیا ہے جس نے بدین اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بارش کے باعث اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے بارش سے متاثرہ علاقوں میں رات سے بند بجلی ابھی تک بحال نہ ہو سکی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے مہینے میں گیس کی قلت اور مہنگائی کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے حکومت رمضان کے مہینے میں بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکی لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، کوئٹہ سمیت دوسرے کئی شہروں میں گیس کا بحران بہت شدید ہو گیا ہے لوگ سحری کے وقت ہوٹلوں سے کھانا لانے پر مجبور ہو گئے ہیں اب پاکستان بھر میں عام سہولیات اور اشیاۓ خوردو نوش عام عوام کی پہنچ سے دور ہو ہوتی جا رہی ہیں ۔
تبصرے