پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی

نیوزٹوے: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سنگین دھمکیاں دی ہیں ان کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش میں ہیں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ اب یا تو ہم رہیں گے یا عمران خان رہے گا عمران خان نے سیاست کو ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے کہ اب دونوں میں سے کسی ایک کا وجود باقی رہے گا رانا صاحب کے ان بیانات پر پی ٹی آئ نے بھی بہت غصے کا اظہار کیا ہے عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل فرید نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے

رانا ثناءاللّٰہ کے ان بیانات پر پی ٹی آئ کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ رانا صاحب سیاست کو دشمنی کی طرف لے کر جا رہے ہیں یہ سیاست ہے جہاں کبھی ان کی باری آتی ہے تو کبھی ہماری یہ کوئ حق و باطل کا معرکہ نہیں ہے کہ ایک دوسرے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جائیں اور اس سے پہلے ایک مرتبہ ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جو کہ بہت مایوس کن اور غیر قانونی ہے اگر عوام عمران خان پر اعتماد کرتی ہے تو بروقت الیکشن کروا کے انھیں عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کا ایک موقع ضرور دینا چاہیے ۔

پی ٹی آئ کے چیئرمین عمران خان نے بھی مینار پاکستان پر جلسے میں خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی کی جا رہی ہے اور یہ الزام آئ ایم ایف پر لگایا جا رہا ہے کہ آئ ایم ایف نہیں چاہتا کہ 30 اپریل کو الیکشن کرواۓ جائیں حالانکہ آئ ایم ایف نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے تو پھر پاکستان حکومت کو کونسا خوف ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے میں ٹال مٹول کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+