عمران خان مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گۓ
- 27, مارچ , 2023
آج پی ٹی آئ تحریک کے چیئرمین عمران خان ہائیکورٹ میں اپنی گرفتاری کیلیے لاہور سے موٹروے کے راستے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں آج وہ اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف کاٹی گئ ایف آئ آر اور جوڈیشنل کمپلیکس میں پیشی کے موقعے پر ہوئ توڑ پھوڑ کے جو الزامات ان پر لگاۓ گۓ ہیں اور ان کے خلاف جو مقدمات درج کرواۓ گۓ ہیں ان میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلیے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوۓ اسلام آباد کے پانچ تھانوں میں عمران خان کے خلاف ایف آئ آرز کاٹی گئ ہیں ۔
آج اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے مناظر کی وڈیوز اور براہِ راست مناظر دکھانے پر پیمرا نے پابندی لگا رکھی ہے اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے وقت عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید ، علی محمد خان ، مراد سعید ، بابر اعوان اور پی ٹی آئ کے کئ رہنما اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں ہائیکورٹ میں عمران خان کی صرف ایک گاڑی کو داخلے کی اجازت دی گئ باقی تمام قافلہ باہر ہی روک لیا گیا
تبصرے