رمضان کے مہینے میں مسجدوں سے زیادہ مفت آٹے کے حصول کیلیے ہجوم پاکستان حکومت کا کارنامہ

مہنگائی آسمانوں

نیوز ٹوے :پاکستان میں مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان جو کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اس مصیبت نے غریبوں کو پریشان کر رکھا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں دو گنا سے بھی بڑھا دی گئی ہیں دال ، گوشت ، سبزی ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے پشاور میں دس کلو فری آٹے کے حصول کیلیے لوگ پورا دن لائن میں لگے رہے روزے کی حالت میں تمام دن دھکے کھانے کے باوجود جب بد ترین بد انتظامی کے باعث شام کو لوگ خالی ہاتھ گھر لوٹنے لگے تو ان کا غصہ آسمان کو چھونے لگا شہری دلبرداشتہ ہو کر حکومت پر برس پڑے کہ اگر ملک اور عوام کیلیے کچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں مہنگائی کے ستاۓ شہریوں نے حکومت سے استعفے کی مانگ کر لی ۔

اور کہا کہ کوئی ہمیں بتلاۓ کہ ہم بچوں کو کیا کھلائیں آج مفت آٹے کے حصول کیلیے مچی بھگدڑ میں 9 لوگ جان کی بازی ہار گۓ ہیں تو ان لوگوں کی موت کی ذمہ دار پاکستان حکومت اور حکمران ہی ہیں مریم نواز شریف نے اپنے ایک بیا ن میں کہا تھا کہ جب ملک میں ایک روپیہ بڑھتا ہے یعنی چیزوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوتا ہے تو نواز شریف خون کے آنسو روتا ہے اور اب چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں تو ان کے آنسو کیوں خشک ہو گۓ ہیں غریب عوام اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے ٹیکسوں کی بھرمار نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے اور حد تو یہ ہے کہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب بڑی قبروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+