پاکستان میں مہنگائی کا جن شہباز حکومت کے قابو سے باہر
- 29, مارچ , 2023
پاکستان کی شہباز شریف حکومت پاکستان میں مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آٹے کی بڑھتی ہوئی قلت کے باعث پاکستان کے لوگ ایک دو روٹی کیلیے بھی محتاج نظر آ رہے ہیں سبزی ، دودھ اور آٹے جیسی چیزوں کی دستیابی عام اور سفید پوش طبقے کیلیے ناممکن ہو چکی ہےرمضان کے مہینے میں فروٹ اور سبزیاں خریدنا لوگوں کیلیے ناممکن ہو چکا ہے کیلے کی قیمت 500 روپے فی درجن اور انگور کی قیمت 1600 روپے فی کلو ہو چکی ہے چیزوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک بڑھ چکی ہیں ـ
پاکستانی عوام اور خاص طور پر پاکستانی حکومت کو امید تھی کہ کمزور ملکوں کو قرض دینے والی آئی ایم ایف یعنی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اس کی مدد کرے گی لیکن یہ بھی پاکستان کی عوام کی بد بختی ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے بجاۓ سری لنکا کو قرض دینے کا اعلان کر دیا ہے اور اب تو چین اور سعودی عرب جیسے پاکستان دوست ممالک نے بھی اس مصیبت میں پاکستان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور اب پاکستان کے لوگوں کا یہ حال ہے کہ بھوک اور مہنگائی سے اکتاۓ لوگ اپنے خاندانوں سمیت خود کشی کرنے پر مجبور ہو گۓ ہیں ۔
تبصرے