ملک بھر کے وکلاء پاکستان کے نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آۓ
- 30, مارچ , 2023
نیوز ٹوے: آج پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عمران خان نے ریٹائرڈ ججوں سے ملاقات کی انہوں نے عدالتی اصلاحات میں ترامیم کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اس سے ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو جاۓ گی عدالتی اصلاحات کے بل میں محسن داوڑ نے ترمیم پیش کی اس بل کے مطابق از خود نوٹس کی سماعت صرف چیف جسٹس نہیں بلکہ تین سینئر ججز مل کر کریں گے قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات کے اس بل کی منظوری دے دی بل کی منظوری کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی سپریم کورٹ میں اپیل کا حق مل گیا یہ عدالتی اصلاحات بل آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جاۓ گا ملک کے وزیر قانون یہ بل سینیٹ میں پیش کریں گے اس بل کے قومی اسمبلی میں منظور ہوتے ہی ملک بھر کے وکلاء اس کے خلاف میدان میں نکل آۓ ہیں ۔
ان وکلاءکے مطابق یہ بل کی منظوری نہیں بلکہ عدلیہ پر بہت بڑا حملہ ہے لاہور میں ہونے والے وکلاء کنونشن میں الیکشن وقت پر کروانے کی قرار داد منظور کر لی گئی قرار داد میں یہ واضح کیا گیا کہ ملک بھر کے کالا کوٹ پہننے والے افرادقانون کی بالا دستی کے ساتھ ہیں سپریم کورٹ کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جاۓ اور اگر الیکشن وقت پر نہ ہوۓ تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی اور اگر آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں کیونکہ وکیل آئین کا محافظ ہوتا ہے حامد خان نے کہا کہ یہ سازش کی جا رہی ہے کہ اگر عدلیہ کو بدنام کر دیا جاۓ تو ملک میں کوئی آئین نہیں رہے گا ہم کسی جج یا کسی شخصیت کا ساتھ نہیں دے رہے بلکہ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں ایک شخص کی طاقت اور اختیارات کو تین لوگوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جس پر وضاحت کی ضرورت ہے ۔
تبصرے