ڈی ایس پی اقبال مہمند اپنے تین اہلکاروں سمیت دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہو گۓ
- 30, مارچ , 2023

نیوزٹوڈے: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے صدر تھانے پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس سے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گۓ تھانے پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اقبال مہمند اپنی پولیس نفری سمیت تھانے کی طرف مدد کیلیے روانہ ہوۓ ابھی وہ تھانے کے قریب ہی پہنچے تھے کہ ان کی گاڑی دہشتگردوں کے بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بن گئی اور ڈی ایس پی سمیت ان کے تین اور ساتھی موقع پر ہی شہید ہو گۓ پولیس کی گاڑی پر حملے سے پہلے ان دہشتگردوں نے صدر تھانے پر حملہ کیا ۔
پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ہوتی رہی پولیس کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہو گۓ اس مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو لکی مروت ہسپتال منتقل کر دیا گیا شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں دیگر شہداء میں کرامت ، وقار اور علی مرجان شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ موقع سے فرار ہو گۓ لکی مروت کے صدر تھانے پر دہشتگردوں کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے نا معلوم حملہ آوروں کا مقصد تھانے کو ہی تباہ کرنا تھا ۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے