روس کے کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ہی حمزہ یوسف نے برطانیہ کی بنیادیں ہلا دیں

برطانیہ کی بنیادیں

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ہتھیاروں سے جاری ہے اور پوری دنیا اس کی تباہ کاریاں دیکھ چکی ہے لیکن اسرائیل ، فرانس اور برطانیہ جیسے ملک جو اس جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کا ساتھ دے رہے تھے اور جنہیں روس مسلسل انجام بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا تھا روس کے ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ہی یہ ملک ایسی خانہ جنگی کی لپیٹ میں آگۓ کہ ان ملکوں کی حکومتوں کو اپنا قیام خطرے میں نظر آنے لگا برطانیہ کے حالیہ وزیر اعظم کا تعلق بھارت سے ہے اور یہ بات بھی حیران کن ہے کہ برطانوی حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے والا ایک غیر ملک اور غیر مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور اب ایک اور حیران کن خبر یہ ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف نے برطانیہ کے پہلے مسلمان وزیر کا حلف اٹھایا ہے اور اپنی 9 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے حمزہ یوسف کا تعلق سکاٹش نیشنل پارٹی سے ہے اور انہوں نے وزارت کی کرسی سنبھالتے ہی اپنی حلفیہ تقریب میں اپنی خواہشات کا اظہار کر دیا انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے سکاٹ لینڈ کو برطانیہ سے آزادی مل جاۓ اور سکاٹ لینڈ کی اپنی ایک الگ ریاست ہو برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے ان کی اس تجویز کو سرے سے ہی رد کر دیا ۔

حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کیلیے ریفرنڈم کروانا چاہتے ہیں حمزہ یوسف نے جیسے ہی اس خواہش کا اظہار کیا اور انہوں نے سکا ٹش نیشنل پارٹی کی سابقہ لیڈر اور اور اسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیر نکولا سٹرجن کے خوابوں کو پورا کرنے کی قسم اٹھائی تو اسکاٹ لینڈ کے لوگوں میں امید کی ایک نئی کرن جاگ اٹھی اور بہت سے سکاٹش لوگوں نے حمزہ یوسف کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا حمزہ یوسف کیلیے یہ راستہ بہت کٹھن اور دشوار گزار ہے کیونکہ رشی سونک نے حمزہ یوسف کے عہدے کو تو قبول کر لیا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ کی آزادی کیلیے دوبارہ ووٹنگ کی منظوری دینے کے خلاف ہیں حمزہ یوسف کیلیے یہ راستہ اس لیے بھی کٹھن ہے کیونکہ پہلے دو مرتبہ ستمبر 2014 اور پھر 2016 میں بھی اسکاٹ لینڈ کی آزادی کیلیے ووٹ کراۓ گۓ دونوں مرتبہ اکثریت نے برطانیہ  کے ساتھ الحاق کے حق میں ہی ووٹ دیا تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+