پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے خلاف عمران خان کا ملک گیر پر امن احتجاج کا اعلان

 

     پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہے پی ٹی آئی کے کارکان کو دہشتگرد قرار دے کر انہیں اغوا کیا جا رہا ہے اور گرفتار کیا جا رہا ہے پولیس پی ٹی آئی راہنماؤں کو ایسے گرفتار کر رہی ہے جیسے وہ کوئی خطرناک مجرم ہوں ان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بے بنیاد جرائم میں ملوث کر کے انہیں مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے پولیس انتہائی خفیہ طریقے سے انہیں گرفتار کر کے کہاں کہاں لے جاتی ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں جسمانی تشدد اور ذہنی اذیت دی جاتی ہے جیلوں اور تھانوں میں پی ٹی آئی راہنما ؤں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے جیل سے رہا ہونے والے کئی راہنماؤں سے عمران خان نے ملاقات کی ۔ 

     ان کے حالات دیکھ کر عمران خان بہت رنجیدہ ہوۓ اور حکومت کے اس رویے پر شدید غصے کا اظہار کیا پولیس اور حکومت کا ایسا سفاک چہرہ دنیا نے دیکھا ہے جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا پاکستان حکومت اتنی خود غرض ہو چکی ہے کہ وہ انسانیت بھلا چکے ہیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں پولیس اور حکومت کے اس بھیانک روپ کے خلاف پاکستان تحریک اںصاف نے ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جماعت کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ یہ احتجاج سہ پہر  تین بجے شروع ہو گا تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس پر امن احتجاج  میں شریک ہوں پاکستان تحریک انصاف  پارٹی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کیلیے عوام کو اس پرامن احتجاج میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+