پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے انعقاد کے لیے حکومت کو 2 ارب روپے ٹیکس ادا کیا

حکومت پاکستان

نیوزٹوڈے: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ آئی پی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی انتظامیہ کو ملک میں پاکستان سپر لیگ 8 کے کامیاب انعقاد کے لیے انتھک کوششوں کو سراہا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی سی بی نے حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں 2 ارب روپے ادا کئے۔ کمیٹی نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) کی نمایاں کارکردگی کو بھی سراہا تاہم سیکرٹری وزارت آئی پی سی کو فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے وزارت کو تمام اسپورٹس فیڈریشنز میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ہدایت کی۔قائمہ کمیٹی کا 30واں اجلاس آج صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جناب نواب شیر ایم این اے کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

قبل از چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی سی بی حکومت پاکستان سے کوئی گرانٹ یا فنڈز نہیں لیتا، تاہم، ہر سطح پر ملک بھر میں کرکٹ کی ترقی میں دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کے لیے اپنی آمدنی خود پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 8 کے دوران ٹیکس کی مد میں 2 ارب روپے ادا کیے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+