رانا تنویر کے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے متعلق نازیبا الفاظ پر شاہد خاقان عباسی بھی بھڑک اٹھے
- 31, مارچ , 2023
پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے پی ٹی آئی لیڈر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے متعلق نازیبا اور گھٹیا الفاظ استعمال کیے رانا تنویر کے ان بیانات پر بشرٰی بی بی بھی غصے میں آ گئیں اور صرف پی ٹی آئی کے راہنما ہی قومی اسمبلی میں رانا تنویر کے بیان پر نہیں بھڑکے بلکہ مسلم لیگ ن کے ایک اہم راہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی رانا تنویر کو خوب کھری کھری سنا دیں انہوں نے کہا کہ ہم ایسی نازیبا گفتگو کی تعریف نہیں کر سکتے پارلیمنٹ میں ایسی نازیبا اور گھٹیا گفتگو کا استعمال نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ میں گزارش کرتا ہوں کہ آئندہ ایسی گھٹیا گفتگو سے گریز کیا جاۓ گا بشرٰی بی بی نے بھی رانا تنویر کے بیانات پر غصے کا اظہار کیا ۔
مخالف پارٹیوں کے راہنما عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں اور اس وقت ان راہنماؤں پر وہی کہاوت صادر اتی ہے کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کیونکہ سیاست کی آڑ میں کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں اس سے پہلے رانا ثناءاللہ نے بھی عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی دراصل عمران خان اس وقت ایسے ہر دلعزیز ہو چکے ہیں کہ دشمن بھی انہیں اپنا راہنما ماننے کا اقرار کر چکے ہیں اور ان کے ساتھی ان کیلیے جان کی بازی بھی لگانے کو تیار ہیں پاکستان کے لوگوں کو یقین ہے کہ ملک کی ترقی کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے الیکشن کروا کر عمران خان کو دوبارہ اپنا لیڈر منتخب کر لیا جاۓ تو ہی ملک ترقی کرے گاعمران خان پر یہی بھروسہ موجودہ حکومت کو ہضم نہیں ہو رہا اس لیے ان کے خلاف آۓ روز نۓ نۓ پراپیگنڈے کیے جا رہے ہیں ۔
تبصرے