جرمنی کے لیپڈ اور برطانیہ کے چیلنجر سے ملاقات کے لیے روس نے ایڈوانس ٹی90 اورٹی72 یوکرین بھیج دیے

   

    روس یوکرین جنگ میں زیلینسکی بار بار روس کے حملوں کا جواب دینے کیلیے امریکہ سے ایف 16 جنگی طیاروں کی مانگ کرتے رہے لیکن مسلسل منت سماجت کے باوجود امریکہ نے ایف 16 دینے کی حامی نہیں بھری تو اس وقت پولینڈ نے یوکرین کو مِگ 29 جنگی طیارے دینے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں روس نے اپنے ایس یو 35 ایڈوانس جنگی طیارے جنگ کے میدان میں اتار دیے تھے ان طیاروں نے یوکرین کی اینٹ  سے اینٹ بجا دی تھی اب جرمنی کے لیپڈ 2 ٹینک اور برظانیہ کے چیلنجر 2 ایڈوانس ٹینک یوکرین پہنچتے ہی روس نے اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا اور اپنے 100 ایڈوانس ٹی 20 اور ٹی 72 بی 3 ایم ٹینک روس نے یوکرین میں لڑتی اپنی فوج کو  بھجوا دیے ہیں  ۔

    روس کے یہ ایڈوانس ٹینک جنگ میں شامل ہوتے ہی روس کی طاقت چار گنا بڑھ چکی ہے اور یہ ٹینک باخموت کے علاقے میں یوکرینی فوج کیلیے بہت بڑی مصیبت ثابت ہو رہے ہیں یہ روس کے ایسے جدید اور خطرناک ٹینک ہیں جن کی جھلک پہلی بار روس نے دنیا کو دکھائی ہے اس سے پہلے روس نے ان کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا روس نے ان ٹینکوں کے متعلق یہ دعوٰی کیا ہے کہ ہمارے ٹی 90 اور ٹی 72 ایسے جدید اور خطرناک ٹینک ہیں کہ ایسے ٹینک بنانے میں یورپ کو سالوں لگ جائیں گے ان ٹینکوں پر بم بھی اثر نہیں کرتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+