پاکستان نے فروری 2023 میں 2.35 ملین موبائل فون بنائے

مینوفیکچرنگ پلانٹس

نیوزٹوڈے: مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے فروری 2023 کے دوران تجارتی طور پر درآمد کیے گئے 0.19 ملین کے مقابلے میں 2.35 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار/اسمبل کیے ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ/اسمبل کردہ موبائل ہینڈ سیٹس میں 1.87 ملین 2G اور 0.48 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2022 کے دوران 21.94 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار/اسمبل کیے جو کہ 2021 میں 24.66 ملین تھے یعنی کمی درج کی گئی، جس کی وجہ لیٹر آف کریڈٹ کھولنے پر پابندیوں کی وجہ سے درآمدات میں مسائل ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق کیلنڈر سال 2022 کے دوران تجارتی طور پر 1.53 ملین موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ، پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق، 57 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیں، اور 43 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2G ہیں۔ پاکستان نے رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے آٹھ ماہ 447.855 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے.

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+