عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلیے ملک بھر کے وکلاء سڑکوں پر نکل آۓ
- 12, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی عوام نے حقیقی آزادی کی جو تحریک شروع کر رکھی ہے اس میں ملک بھر کے وکلاء بھی شامل ہیں وکلاء کا کہنا ہے کہ جب کالا کوٹ اس بات کا عزم کر لیتا ہے کہ وہ قانون اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے تو پھر دنیا کی کوئ طاقت اسے ہرا نہیں سکتی قانون اور عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلیے آج ملک بھر کے وکلاء اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہیں پی ٹی آئ کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کی قیادت میں بڑی تعداد میں وکلاء سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہیں انھوں نے ہاتھوں میں جو کارڈز اٹھا رکھے ہیں ان پر لکھا ہے چیف جسٹس ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آئین بچاؤ ملک بچاؤ ۔
جیسےہی چیف جسٹس کی گاڑی سپریم کورٹ کے احاطے میں پہنچی وکلاء کے نعروں میں شدت آگئ وکلاء کے اس احتجاج میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر اعتزاز احسن جیسے ممتاز قانون دان شامل تھے جو آئین اور قانون کے تحفظ کیلیے اپنی آواز بلند کر رہے تھے اور پنجاب میں صوبائ انتخابات کے حوالے سے حکومت کی عدلیہ کے قانون کی خلاف ورزی پر احتجاج کر رہے ہیں ۔
تبصرے