نیو کراچی کے صنعتی ایریا کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا
- 13, اپریل , 2023

نیوزٹوڈے: نیو کراچی کے صنعتی ایریا کی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ اتنی خوفناک ہے کہ اس کے شعلے دور دور سے دکھے جا سکتے ہیں آگ پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں کام کر رہی ہیں فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار دی جا رہی ہے او پچھلے پندرہ گھنٹوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے شہر کے تمام فائر ٹینڈر موقع پر موجود ہیں لیکن آگ لگاتار پھیلتی جا رہی ہے اس موقع پر کراچی ایڈمنسٹریٹر ، ڈپٹی کمیشنر اور دیگر حکام بھی موجود ہیں دراصل جس فیکٹری میں آگ لگی ہے اس تک پہنچنے کیلیے تنگ گلیوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے جس سے وہاں جلد امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔
اسی وجہ سے ریسکیو حکام کو اتنا ٹائم گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہےاور فیکٹری ایریا کی جس فیکٹری میں آگ لگی ہے اس کی آگ کی زد میں ساتھ والی فیکٹری بھی آ گئ اور دونوں فیکٹریوں کی عمارتیں گر گئی ہیں جس سے ملبے میں دب کر 4 فائر بریگیڈ اہلکار ہلاک ہو گۓجو کہ امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہے تھے اور 13 افراد جن میں سے 11 فائر بریگیڈ کے ورکر شامل ہیں زخمی ہو گۓ ہیں

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے