مخالف جماعتوں کے یہ ہتھکنڈے ہمیں عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتے اظہر صدیق کا اپنے گھر پر ہوۓ حملے کے بعد بیان
- 13, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: آج رات تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا ہے کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو سے صاف دکھائی دے رہا ہے کہ آدھی رات کے وقت چار لوگ جوکہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ان میں سے دو لوگ موٹر سائیکلوں سے نیچے اترے انہوں نے پیٹرول بم جلا کر ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر کے اندر پھینکے اور ان کے گھر کے بیرونی شیشے بھی توڑ دیے اس حملے کا مقصد اظہر صدیق اور ان کی فیملی کو خوفزدہ کرنا تھا اس واقعے کے بعد اظہرصدیق نے بول نیوز کی ٹیم سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ مخلفین جماعتیں یہ ہتھکنڈے اس لیے استعمال کر رہی ہیں کہ ہم آئین اور صحافت کا ساتھ دینے سے پیچھے ہٹ جائیں اور جمہوریت کے فروغ اور قانون کی حفاظت کیلیے عمران خان کا ساتھ نہ دیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں اور نہ ہی ڈر کے پیچھے ہٹنے والوں میں سے ہیں ۔
تبصرے