حکومت کا سستا پیٹرول سکیم شروع کرنے کا بڑا اعلان

حکومت کا سستا پیٹرول

نیوذٹوڈے: وفاقی حکومت کا غریب عوام کے لیے بڑا اعلان ، موٹر سائیکل مالکان، رکشہ ڈرائیوروں اور 800cc تک کی گاڑیوں کے لیے کم قیمت والا پیٹرول پروگرام متعارف کرائے جاے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہر صوبے میں رجسٹرڈ بائیکس کی معلومات طلب کر لی ہیں۔اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسز کی جانب سے صوبوں کو نادرا سے منسلک کرنے کے لیے معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ کراس چیکنگ کے بعد حکومت عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنا شروع کر دے گی۔ پچھلے مہینے معاشرے کے کم آمدنی والے گروپ کے لیے 50 روپے فی لیٹر کا اہتمام کرے گی۔ پیٹرولیم کے وزیر مملکت نے بیان جاری کیا کہ حکومت پاکستان غریب کی پریشانی کم کر کے، امیروں پر اضافی روپے ٹیکس عائد کرے گی۔ اور غریب عوام کو کم از کم سو لیٹر پیٹرول مہیا کرے گی۔

ملک نے سبسڈی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز نے وزارت کو سپورٹ کو 100 روپے تک بڑھانے کا حکم دیا ہے اور امیروں سے 100 روپے زیادہ وصول کیے جائیں گے جب کہ غریب پر 100 روپے کم وصول کیے جائیں گے۔ ماہرین اقتصادیات نے اس پروگرام کے ممکنہ نفاذ کے عمل کی وضاحت کی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+