بول نیوز کے ہیڈ آکاش رام کے اغوا سے دنیا بھر میں پاکستانی حکومت کی نااہلیت کا پول کھل گیا

نیوزٹوڈے: پاکستان میں بول نیوز کے مارکیٹینگ ہیڈ آکاش رام کا اغوا دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن گیا اور دنیا بھر میں آکاش کے اغوا کو لاقانونیت قرار دیا جانے لگا آج سے چار روز قبل منگل کی صبح 6 بجے آکاش کو 4 ملازمین سمیت گھر سے اغوا کر لیا گیا اور چار روز گزرجانے کے باوجود ابھی تک آکاش کا کچھ پتہ نہ چل سکا آکاش کی ماں نے رو رو کر ایک ویڈیو پیغام میں بیٹے کی واپسی کی فریاد کی ہے انہوں نے کہا کہ بے شک آکاش ہندو ہے لیکن ہے تو پاکستانی میری عدالت سے اور ملک بھر کے پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مجھے میرا بیٹا واپس دلوائیں ۔

آجکل سوشل میڈیا صارفین کا اغوا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ان وارداتوں پر سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے محب وطن پاکستانیوں کے اغوا کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قرار دیا جانے لگا ہے آکاش رام کے لاپتہ ہونے پر بھارتی میڈیا ہاؤسز اور عالمی صحافتی تنظیمیں خوب احتجاج کر رہی ہیں بغیر کسی سوال اور بغیر کسی وجہ کے کسی کو اغو کرنے پر دنیا بھر کی تنظیمیں پاکستان حکومت پر سوال اٹھا رہی ہیں جس سے پاکستان کی ساکھ دنیا بھر میں خراب ہو رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+