ملک پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا ایک ہی راستہ چین کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر برآمدات میں اضافہ کیا جاۓ
- 14, اپریل , 2023
یہ بات قابل تشویش ہے کہ کوئی ملک اگر اپنا سارا پیسہ کھو بیٹھے اور اپنے تمام غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائرکھو بیٹھے تو وہاں کے لوگوں کی زندگی کتنی مشکل اور کٹھن ہو جاۓ گی اس وقت پاکستان میں ایسے ہی حالات بن چکے ہیں پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بڑی تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور پچھلے نو سالوں کے دوران 3 ارب امریکن ڈالر کی خطرناک حد تک گر گۓ ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ اس خسارے کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے جو 3 فروری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 170 ملین ڈالر کی کمی سے3 بلین ڈالر رہ گۓ ہیں اس سے پاکستان کے نیلام ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے لیکن اب بھی ہمارے پاس ایک راستہ ہے جس سے ہم اس ڈوبتی ناؤ کو بچا سکتے ہیں ہمارا ملک ایک ذرعی ملک ہے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا چاہیے ہم چاول ، چینی ، آم، دانتوں کے آلات اور جراحی کے آلات برآمد کرسکتے ہیں ہمیں اس وقت چین کی مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ان کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے ان کے پاس ایسے طریقے موجود ہیں جن کو اپنا کر ہم اپنی برآمدات کو بڑھا سکتے ہیں ۔
تبصرے