حکمران طبقے کی مسلسل عدالتی بے حرمتی ملک پاکستان کیلیے دنیا میں شرمندگی کا باعث
- 14, اپریل , 2023
پاکستان کے تمام صوبوں میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ نے آج بڑی سماعت کیلیے تمام حکمرانوں کو طلب کیا ہے سپریم کورٹ میں الیکشن کمین کو فنڈ کے اجراء میں ٹال مٹول پر آج گیارہ بجے بڑی سماعت ہو گی جس میں گورنر سٹیٹ بینک ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فنڈز سے متعلق تمام ریکارڈ اور تفصیلات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تینوں حکام آج چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوں گے سپریم کورٹ نے فعل حال پریکٹس اینڈ پروسیجر پر عمل درآمد روک دیا ہے اور حکم نامہ جاری کیا ہے کہ تا حکم ثانی بل پر عمل نہیں کیا جاۓ گا صدر کے دستخط ہونے کے باوجود تاحکم ثانی بل قابل عمل قرار نہیں دیا جاۓ گا کیونکہ ایسے کسی بل کو قانون کا حصہ بناتے ہی عدلیہ کی آزادی میں مداخلت شروع ہو جاۓ گی حکمرانوں کا غصہ اور ہٹ دھرمی اپنی جگہ برقرار ہے انہوں نے بل پر عمل درآمد روکنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو ون مین شو کا افسانہ قرار دے دیا یہ منطق کے بھی خلاف ہے اور ایک تصور اور اندازے کی بنیاد پر یہ کام کیا گیا ہے جسے حکومت نہیں مانے گی ۔
تبصرے