عمران خان کو سیاست سکھانے والے آج اپنی سیاست بچانے کیلیے نہ تو عدلیہ کے وقار کا خیال کر رہے ہیں اور نہ ہی پارلیمان کے تقدس کا
- 15, اپریل , 2023
پاکستان میں اس وقت سیاسی جنگ آئینی اور قانونی جنگ کی شکل اختیار کر چکی ہے کل تک جو حکومت اور سیاسی جماعتیں کہتی تھیں کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی آج وہ خود اپنی سیاست کو بچانے کیلیے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے مقصد کے حصول کیلیے وہ سپریم کورٹ کے مرتبے کو بھی نظر انداز کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ججز کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ کسی بھی ملک میں پارلیمینٹ کو بہت قابل احترام مانا جاتا ہے کیونکہ وہ آئین کے مطابق ملک کا نظام چلاتا ہے اور عوامی راۓ سے منتخب ہونے والے نمائندےعوام کی فلاح وترقی کے فیصلے کرتے ہیں لیکن اگر پچھلے ایک سال میں پاکستان کے پارلیمان کا جائزہ لیا جاۓ تو پچھلے ایک سال میں ہمارے پارلیمان میں عوامی راۓ کے برعکس دو مرتبہ من پسند قانون سازی کی گئی ہے ۔
ہر ادارے کو اپنی مرضی سے چلانے کیلیے آئین میں پچھلے ایک سال کے دوران کئی ترامیم کی گئی ہیں اور اب تو پارلیمینٹ کے نمائندے اپنے معیا رسے گر کر سپریم کورٹ کو سیاست میں مداخلت کے طعنے دے رہے ہیں اب تو ہمارے پارلیمان کا یہ حال ہو چکا ہے کہ اس پارلیمان میں آنے کیلیے جو لوگ عوامی راۓ سے منتخب ہونے کا دعوٰی کر رہے ہیں وہی لوگ عوام کے سامنے آنے اور الیکشن کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں
تبصرے