حکومت پاکستان کی طرف سے عوام کو پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا عید کا تحفہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں

نیوزٹوڈے: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 10 روپے بڑھانے سے پاکستانی عوام غصے سے پھٹ پڑی کیونکہ چند دن پہلے حکومت نے عوام کو بار بار یہ کہہ کر بہلا رکھا تھا کہ عیدالفطر سے پہلے روس سے تیل آنا شروع ہو جاۓ گا اور پیٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی لیکن اب پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ایک بم بن کر گرا ہے کیونکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی زندگی پیٹرول میں اضافے سے مزید مشکل ہو جاۓ گی کیونکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے دیگر تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ایک چیز کی قیمت میں اضافہ حکومت کی طرف سے کیا جاتا ہے

تو تاجر برادری تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں بھی 10 روپےفی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو مقررہے لیکن بڑے شہروں میں 310 روپے فی کلو اور دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 330 روپے ہےحکومت کی جانب سے عوام کی زندگی اجیرن کرنے کیلیے عید کے موقع پر پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عوام کو تحفہ دیا گیا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+