پاکستان میں لاقانونیت کی حد اغواء براۓ تاوان میں کراچی پولیس کے پانچ اہلکار ملوث

کراچی پولیس

نیوزٹوڈے: پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ ڈکیتوں کاعذاب بھی عوام کو جھیلنا پڑ رہا ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں غربت اور بے روزگاری سے ستاۓ لوگوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے کراچی کے فیڈرل بی علاقے میں خواتین عید کی شاپنگ کے لیے گھر سے نکلتے ہی لٹ گئیں گھر کے گیٹ پر ہی موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے خواتین سے پرس اور نقدی چھین لی کراچی شہر میں بڑھتے ہوۓ جرائم کی بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے قانون کے رکھوالے ہی مجرموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں

کراچی کے پولیس اہلکار اغواء براۓ تاوان میں ملوث نکلے کراچی سے اغواء کیے گۓ دو لڑکے شاہ لطیف تھانے سے بازیاب ہوۓ جن کے اغواء میں پولیس کے پانچ اہلکار ملوث تھے ملزمان نے اغواء کیے گے لڑکوں کے اہل خانہ سے 18 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور 8 لاکھ میں معاملہ طے پا گیا تھاتصدیق ہونے پر پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو افراد فرار ہو گۓ ہیں پاکستان میں عوام کے محافظ ہی عوام کا خون چوسنے لگے ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+