عمران دور میں پٹرول150روپے تھا، ڈاکو راج نے 282 تک پہنچا دیا، فرح حبیب

فرح حبیب

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے سینیر رہنما فرخ حبیب نے حالیہ ایک انٹر ویو میں بیان جاری کیا کہ عمران خان کے دور میں پیٹرول کی قیمت 150 فی لیٹر تھی۔ اور آج جب کہ، ڈالو راج ہے تو پیٹرول کی قیمت 282 تک جا پہنچی ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دس روپےکا مزید اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث عوام شدید پریشان اور حکومت پر برہم ہے۔ ٹویٹر پر رہنما میں کہا کہ، عمران وزیر اعظم تھا تو عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 150 تک تھی اور تب بھی پی ڈی ایم نے شور ڈالا تھا کہ عمران کو مہنگائی کی وجہ سے نکالا ہے۔ جبکہ اب سب کچھ سب کے سامنے ہے۔ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ روزمرہ اشیاہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جاے گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+