دبئی کی پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک جن میں 3 پاکستانی بھی شامل

دبئی کی پانچ منزلہ عمارت

نیوزٹوڈے: دبئی کے علاقے الراس کی ایک پانچ منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئ آگ کی لپیٹ میں آ کر 16 افراد ہلاک ہو گۓ اور 9 افراد زخمی ہو گۓ ہلاک ہونے واے افراد میں سے 3 کا تعلق پاکستان سے ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس ہولناک آگ پر قابو پانے کیلیے حفاظتی راستوں کا کوئی مناسب انتظام نہ تھا البتہ حادثے کی وجوہات پر تفتیش ابھی جاری ہے جس عمارت میں آگ لگی وہ پانچ منزلہ عمارت تھی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ رکھا تھا اس عمارت کے ایک ایک کمرے میں کئی کئی لوگ اکٹھے رہ رہے تھے آگ لگنے کے بعد عمارت میں موجود لوگوں کو باہر نکلنے کا راستہ نہیں مل سکا اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تین پاکستانیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو اس عمارت میں رہائش پذیر تھے اور دبئی میں ملازمت کرتے تھے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+