وفاقی وزیر براۓ مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں ہلاک

نیوزٹوڈے: پاکستان کے وفاقی وزیربراۓ مذہبی امور مفتی عبدالشکور ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گۓ مفتی عبدالشکور اسلام اباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک دوست  سے مل کر واپس پارلیمینٹ لارجز جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی شدید زخمی حالت میں انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے مفتی عبدالشکور اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر رہے تھے جب وہ سیکرٹریٹ چوک پہنچے تو ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ان کی گاڑی کی رفتار انتہائی مناسب تھی جب وہ گاڑی کو ایک طرف موڑ رہے تھے تو پیچھے سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی ٹکر مارنے والی گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد زخمی ہو گۓ ان پانچوں افراد کے خلاف حادثاتی قتل اور تیز رفتاری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ مسجد دار الاسلام اسلام آباد میں ادا کی گئی نماز جنازہ مولانا فضل الرحمٰن نے پڑھائی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اسلام آباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت لکی مروت بھجوا دی گئی جہاں آج ان کی نماز جنازہ اور تدفین کی گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+