طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے مال بردار گاڑیاں نیچے دب گئیں بھاری نقصان کا اندیشہ

نیوزٹوڈے: پاکستان کے ضلع خیبر کے علاقے طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ  گرنے سے کئی مال گاڑیاں ملبے میں دب ہو گئیں کئی  کنٹینر جو کہ ملبے کے نیچے دبے ہیں ان میں آگ بھی لگ گئی ملبے کے نیچے دبی گاڑیوں میں عملہ بھی موجو دہے ریسکیو آپریشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے ضلع خیبر اور پشاور کی آٹھ ایمبولینسز حادثے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں بھاری مشینری اور ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں آگ بجھانے کیلیے فائر ویکلز اور ریکوری ویکلز بھی جاۓ حادثہ پر موجود ہیں ضلع خیبر کے لنڈی کوتل ہسپتال میں ایمر جینسی نافز کردی گئی ہے ملبہ ہٹنے پر ہی اصل نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے تاحال یہ معلوم نہیں کہ گاڑیوں میں سوار لوگ جو ملبے تلے دب چکے ہیں زندہ ہیں یا نہیں اس وقت جاۓ حادثہ پر لوگوں کا بڑا ہجوم موجود ہے تودہ گرنے سے زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+