گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی

گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو

صوبہ سندھ میں گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو کی حدود میں آج رات پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا اس حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گۓ اور کئی اہلکار زخمی بھی ہوۓ یہ حملہ گھوٹکی کی چوکی نمبر 5 پر ہوا 12 سے 15 ڈاکوؤں نے چوکی پر دھاوا بول دیاچوکی کے باہر موجود تین افراد میں سے دو موقع پر ہی شہید ہو گۓ اور تیسرا شدید زخمی ہو گیا

شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس علاقے میں اس طرح کی واردات کوئی نئی بات نہیں ہے گھوٹکی کے علاقے میں لوٹ مار اور اس طرح کی وارداتیں آۓ روز سامنے آتی رہتی ہیں گھوٹکی کے علاقے میں ساٹھ سے زائد پولیس چوکیاں بنائی گئی ہیں اور اس علاقے میں آنے اور جانے والے سارے راستوں پر پولیس ڈیوٹی پر ہوتی ہے تاکہ اس علاقے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت اور اغواء براۓ تاوان کے جو مغوی چھپاۓ جاتے ہیں انہیں روکا جا سکے سندھ حکومت اور پولیس کے ان اقدام سے اس علاقے میں جرائم میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+