اعتزاز احسن کی سپریم کورٹ کو عدالت کی بے حرمتی کرنے پر وفاقی وزراء کو پانچ سال کیلیے نا اہل قرار دینے کی درخواست

سپریم کورٹ کے فیصلے

پاکستان حکومت کے لگاتار سپریم کورٹ کے فیصلوں سے انکار پر ماہر قانون اعتزاز احسن نے پنجاب کی نگران حکومت کوغیر آئینی قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ آئین کا یہ تقاضا ہے کہ پنجاب میں 90 دنوں کے اندر الیکشن کراۓ جائیں تو رانا ثناء اللٰہ صاحب آپ عدالت میں پیش ہوں اور بتائیں کہ آپ نے کیوں ڈھٹائی سے کہا کہ ہم 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے میاں شہباز شریف صاحب آپ نے کیوں یہ بیان دیا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف چلنا ہے جب سپریم کورٹ نے یہ حکم دیا ہے کہ الیکشن 14 مئی کو ہوں گے اور آپ کہہ رہے

ہیں کہ 14 مئی کو کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ چیف الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم ، وزیر قانون اور وزیر داخلہ کو طلب کیا جاۓ اور اگر یہ لوگ عدالتی حکم نہیں مانتے تو ان کو قانون کی رو سے سزا دی جاۓ اور آئندہ پانچ سال کیلیے نا اہل کیا جاۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+