شہباز شریف کا مولانا عبدالشکور کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ

مرحوم عبدالشکور

نیوزٹوڈے: وفاقی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ مرحوم وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور کو ان کی ان گنت عوامی خدمات پر ’’ہلال امتیاز‘‘ سے نوازے گی۔ ۔یہ خبر مریم اورنگزیب نے ٹویٹر کے زریعے شئیر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بیان دیا ہے کہ وہ  مرحوم وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور کو ایک خاص تمغا، ان کی غیر معمولی خدمات کی وجہ سے’’ہلال امتیاز‘‘ سے نوازے گے۔

مولانا عبدالشکور کو مریم اورنگزیب نے ایک عاجز فرد کے طور پر بیان کیا جس نے سادہ زندگی گزاری اور اپنا سب کچھ عوام کی خدمت کے لیے وقف کردیا۔ کابینہ ڈویژن کو اس حوالے سے باضابطہ سمری بھیجنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+