ڈرائیونگ لائسنس کے درخواست گزاروں کو پنجاب میں بڑا ریلیف مل گیا
- 19, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: آئی جی پی ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات پر پنجاب کے صوبے میں ڈرائیورز کے لائسنس دفاتر نے درخواست کے عمل کو ہموار کر دیا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کے بنوانے کے عمل فائل سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔امید وار اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کے لیے اپنی آئی ڈی کارڈز (NICs) دکھا سکتے ہیں۔ مزید برآں، درخواست گزار پرائیویٹ کاروں پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کرواسکتے ہے۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کے اقدامات کیے گئے ہے۔ فروری میں، پنجاب پولیس نے سب سے زیادہ آبادی والے چھ شہروں میں 24 گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس سروس مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بڑے شہروں میں لاہور ، گوجرانوالہ،فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی میں ادارے قائم کیے جائیں گے۔
عائشہ ظفر
تبصرے