عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں اہم پیشرفت
- 19, اپریل , 2023
عون چودھری جو کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نکاح میں بطور گواہ شریک ہوئے تھے وہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروانا چاہتے ہیں تا کہ انصاف کے ساتھ عدالت فیصلہ کر سکے
جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عون چودھری کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ 27 اپریل کو سینئر جج نصر من اللہ بلوچ کی سربراہی میں سنایا جائے گا۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل رضوان عباسی کا کہنا ہے کہ عون چودھری کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے تا کہ سچ عدالت کے سامنے لایا جا سکے۔
یاد رہے کہ پچھلے دنوں مفتی محمد سعید احمد جنہوں نے عمران خان کا نکاح پڑھوایا تھا انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیا تھا۔
علیحہ اکرم
تبصرے