چوہدری انوار الحق بلا مقابلہ آزاد جموں کشمیر کے نۓ وزیر اعظم منتخب
- 20, اپریل , 2023
آزاد کشمیر کے نۓ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک ممبران نے چوہدری انوار الحق کے حق میں ووٹ دیے دونوں اطراف سے کاغذات نامزدگی میں چوہدری انوارالحق کا نام دیا گیا تھا ان کے مخالف کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا اس لیے چوہدری انوارالحق 48 ووٹ لے کر بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے نۓ وزیر اعظم بن گۓ اور ایوان میں آئینی طور پرانتخابات کے بعد نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے مظفر آباد میں آزاد جموں کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے 40 منٹ کے اجلاس کے بعد چوہدری انوار الحق کو بلا مقابلہ ازاد کشمیر کے قائد ایوان منتخب کر لیا گیا ہے اس سے پہلے چوہدری انوار الحق اسمبلی کے سپیکر کے فرائض انجام دے رہے تھے چوہدری انوار الحق کا تعلق پی ٹی ائی آزاد کشمیر کی جماعت سے ہے وہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے ایک مرکزی رہنما رہ چکے ہیں ۔
تبصرے