پاکستان کے شمالی علاقہ جات حکومتی مار کے ساتھ ساتھ خدائی آفات کے بھی شکار

 پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں لگاتار پانی کی بلند ہوتی سطح نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی ہے ناران میں بحرین کے بازاروں میں پانی بھر چکا ہے اور بتدریج پانی کی سطح میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اس سے پہلے ان علاقوں میں اگست 2022 میں سیلاب نے بہت تباہی مچائی تھی اس وقت بحرین کے بازار کی دو دو منزلہ عمارتیں پانی میں ڈوب گئی تھیں کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹ  کی عمارتیں گر گئی تھیں  لوگوں کے کاروبار وں پر اس سیلاب نے بہت برا اثر چھوڑا تھا ان بازاروں کو نۓ سرے سے تعمیر کیا گیا اور اب ایک مرتبہ پھر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل چکا ہے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں دارین سے کالام جانے والی سڑک بند ہو چکی ہے سوات اور کالام میں جمعے تک مزید بارشوں کی پیشن گوئی بھی کی جا رہی ہے پہاڑی علاقوں میں  برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے زندگی اجیرن ہو چکی ہے مہنگائی اور غربت کے ساتھ ساتھ خدائی آفات نے ان لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+