سپریم کورٹ کے حکم نامے سے نگران حکومت کے سارے ہتھکنڈے دھرے کے دھرے رہ گۓ
- 20, اپریل , 2023
سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو 27 اپریل تک الیکشن کیلیے فنڈز دینے کا حکم جاری کر دیا فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق سات صفحات کا ایک حکم نامہ بھی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے چیف جسٹس نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ سیپلیمینٹری گرانٹ منطور نہ ہونے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم ایوان کی اکثریت کا اعتماد کا ووٹ کھو چکے ہیں حالانکہ کابینہ کے پاس 21 ارب روپے جاری کرنے کا مکمل اختیار تھا باوجود اس کے حکومت نے فنڈز کی منظوری کا معاملہ پہلے پارلیمینٹ کو کیوں بھیجا سپریم کورٹ نے اب واضح طور پر حکم نامہ جاری کیا ہے کہ سپلیمینٹری گرانٹ منظور نہ ہونے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں گرانٹ منطور کرنے کی آخری تاریخ 27 اپریل ہے سپریم کورٹ نے وزیر دفاع اور الیکشن کمیشن کی درخواست کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ یہ کاروائیاں عدالتی کاروائی کو دوبارہ نقطہ آغاز پر لانا چاہ رہی ہیں سیاسی مذاکرات آئین کے مطابق ہونے چاہئیں سپریم کورٹ کے اس نۓ حکم نامے سے نگراں حکومت کے الیکشن رکوانے کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گۓ
تبصرے