یہ لوگ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے بجاۓ عدلیہ پر الزام تراشیاں کرکے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان کا بیان

 

     پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا کہ ہم  کل سے صوبہ پنجاب میں اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب  میں انتخابات 14 مئی سے آگے نہیں جانے دیں گے عید تک کا انتظار تھا انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے سیاسی مزاکرات کیلیے شاہ محمود قریشی کو نامزد کر دیا ہے اور تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں سے الیکشن کے متعلق  مزاکرات کیلیے تیار ہے لیکن چونکہ اتحادی حکومت اپنی نا اہلیت اور کمزوریوں سے واقف ہے اس لیے کسی جماعت نے مزاکرات کیلیےرابطہ نہیں کیا یہ لوگ سیاسی مسائل کا حل مزاکرات اور سوچ بچار سے نہیں بلکہ عدلیہ کے خلاف پراپیگنڈہ اور الزام تراشیاں کر کے نکال رہے ہیں مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے ایک ٹویٹر پیغام میں معزز جج صاحبان  پر ایک مرتبہ پھر سنگین الزامات لگاتے ہوۓ  چیف جسٹس آف پاکستان کی فیملی کو بھی نشانہ بنایا ہے رانا ثناء اللٰہ نے بھی اپنے ایک بیان میں قانون اور عدلیہ کی دھجیاں اڑا دیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+