سوات کے سی ٹی ڈی تھانہ میں خوفناک دھماکہ
- 25, اپریل , 2023
پاکستان کے ضلع سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے خوفناک دھماکے سے تھانے کی عمارت زمین بوس ہو گئی اور اب تک اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہو گۓ ہیں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے اس دھماکے میں شہید ہونے والوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں تھانے میں چونکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود تھا اس لیے دھماکہ بہت خوفناک تھا اس دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تھانے کے قریب ایک گھر میں دو بچے بھی زخمی ہو گۓ شہداء کی میتیں اور زخمیوں کو کبل اور سوات کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔
سوات کے ہسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی ہے دھماکے کے بعد بجلی کا سلسلہ منقطع ہو جانے سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے ڈی پی او سوات شفیع اللٰہ گنڈہ پور نے دھماکے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا انہوں نے دہشت گردی کا امکان ترک کرتے ہوۓ تصدیق کر دی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تھانے میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹا ہے اور انہوں نے مزید یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید دھماکہ خیز مواد بھی ہو سکتا ہے اسلیے صحافیوں کو احتیاط کی ضرورت ہے ۔
تبصرے