آئین اور قانون کی حفاظت کیلیے عمران خان کی 27 اپریل کے بعد عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

 

      عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتےہوۓ کہا کہ 27 اپریل کو سپریم کورٹ میں بہت بڑا فیصلہ ہونے والا ہے موجودہ حکومت نے  آ ئین کو اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے آئین کی اہمیت ختم ہو نے پر ملک میں لاقانونیت کا آغاز ہو جاتا ہے لہٰزا میں پوری قوم سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ آئین اور قانون کو بچانے کیلیے سڑکوں پر نکلیں کچھ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ میں دوبارہ اقتدار میں آ کر بدلہ لوں گا ایسا کچھ نہیں ہو گا موجودہ حکومت نے سازش  کرکے اقتدار سنبھالا ہے اسلیے یہ حکومت اب الیکشن سے ڈرتی ہے حکومت کا الیکشن سے فرار قانون پر حملے کے برابر ہے ہم پر لازم ہے کہ ہم الیکشن التوا کی غیر قانونی کوششوں کے خلاف آواز اٹھائیں عمران خان نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل سو فیصد آئینی اور جمہوری راستہ ہے ۔

    پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے بھی کہا ہے کہ کوئی بھی نمائندہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مفت لینے کو بھی تیار نہیں ہے اور موجودہ حکومت اپنی ان کمزوریوں سے واقف ہے اسلیے وہ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے 27 اپریل کو سپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کو دی جانے والی مہلت ختم ہو رہی ہے ہم سب کو سپریم کورٹ کا ساتھ دینے کیلیے سڑکوں پر نکلنا ہو گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+