سوات میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 تک جا پہنچی
- 26, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: سوات کے کابل پولیس سٹیشن میں پیر کے روز ہونے والے دو دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی، حکام نے بتایا، جب کہ کے پی کے کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایک روز قبل پولیس سٹیشن کو دو دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا تھا، جو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے احاطے میں ہوئے۔ کے پی کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات گنڈا پور نے کابل پولیس لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے کہا کہ دھماکے سے مرنے والوں کی کل تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں پانچ نامعلوم افراد بھی شامل ہیں جو سی ٹی ڈی پولیس کی تحویل میں تھے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھے اور پولیس ڈپو میں نسب دھماکہ سے بھرا مواد اور بارود میں آگ لگنے کے بعد ہوئے۔ دھماکے بارہ منٹ کے وقفہ کے ساتھ ہوئے جس نے تحصیل کابل کو ہلا کر رکھ دیا۔
تبصرے