اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی سے مذاکرات سے انکار

     سپریم کورٹ آف پاکستان  میں سماعت سے ایک روز پہلے ہی  پی ٹی آئی  نے اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس کمیٹی میں فواد چوہدری ، سینیٹر علی ظفر اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ان کی کمیٹی کو مذاکرات کیلیے پارلیمینٹ میں جگہ دی جاۓ  سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی نے ٹیلی فون پر وزیر اعظم شہباز شریف  کا پیغام شاہ محمود قریشی کو دیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمران  مذاکرات اور الیکشن سے بھاگ رہے ہیں حکومت نے پہلے مذاکرات کا بہانہ بنایا پھر خود ہی  انکار کر دیا 27 اپریل کو اگر حکومت نے عدالتی فیصلہ نہ مانا تو مجبورًا عوام میں جانا پڑے گا قومی اسمبلی کے سپیکر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بذریعہ خط یہ پیغام دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات کے حل کو پارلیمینٹ پر چھوڑ دینا چاہیے عدالتی فیصلے سے  پارلیمینٹ کا احترام مجروح ہوا ہے عدالتی فیصلہ قومی اسمبلی کے دو بنیادی آئینی اختیارات سے تجاوز ہے  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+