حکومت پاکستان کا ضروریات زندگی کی 350 اشیاء سے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان
- 27, اپریل , 2023
پاکستان کی حکومت کے ایک نۓ اعلان پر مہنگائی اور بے روزگاری کے ستاۓ ہوۓ لوگوں نے کچھ راحت کی سانس تو لی ہے لیکن یہ راحت انہیں تب ہی نصیب ہو گی جب حکومت اپنے اس نۓ فیصلے اور اعلان پر عمل کرے گی حکومت نے موبائل فونز اور گاڑیوں پر محصولات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے گاڑی،،گوشت ، مچھلی ، موبائل فون ، پھلوں ، سبزیوں ، جوتوں ، فرنیچر، آئس کریم ، جانوروں کی خوراک اور موسیقی کے آلات سمیت دیگر 350 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ریگولیٹری ڈیوٹی یعنی محصولات ختم ہو جا نے سے ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو جاۓ گی ۔
کیونکہ اس سے پہلے ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر سو فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی اور سگار پر پچاس فیصد تک عائد کی گئی تھی ڈبہ بند اشیاۓ خوردنی اور پھلوں سبزیوں پر دس فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی خشک میوہ جات اور مچھلی پر چوہتر فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی اس طرح اب حکومت کے نۓ اعلان سے ان اشیاء پر عائد محصولات ختم ہونے سے ان اشیاء کی قیمتون میں بہت حد تک کمی واقع ہو گی ۔
تبصرے