حکومتی پارٹی نون لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے نشان الاٹ

پنجاب میں جنرل الیکشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں نون  لیگ نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیے اس لیے الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ان کے امیدواروں کو نشاں الاٹ کیے ہیں چونکہ نون لیگ جانتی ہے جو کارنامے وہ کر رہے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کی بجاۓ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے لیکن ایسے لگتا ہے جیسے کرداروں کو دیکھ کر نشان الاٹ کیے گۓ ہیں لاہور کے دو حلقوں سے حمزہ شہباز کو کشتی اور مور کے نشان الاٹ کیے گۓ ہیں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جماعت اسلامی کے جن امیدواروں نے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کراۓ انہیں ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا جے یو آئی کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا اور مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر الاٹ کیا گیا ن لیگ کے عطا تارڑ کو جھولا دیا گیا جبکہ مریم نواز کو تندور کا نشان دیا گیا ۔

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+